Jun ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ اور تشدد میں ہونے والے جانی نقصانات

امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں روزانہ کم سے کم انیس بچے ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

امریکہ میں ایک سرکاری سروے کے مطابق اس ملک کے مختلف علاقوں میں روزانہ فائرنگ میں کم از کم انیس بچوں کی موت ہو جاتی ہے یا وہ زخمی ہو جاتے ہیں۔
سب سے زیادہ خطرہ لڑکوں، کم عمر کے نوجوانوں اور سیاہ فاموں کو لاحق ہے۔
یہ سروے امریکہ میں تشدد کی خوفناک تصویر پیش کرتا ہے۔
سال دوہزاردو اور دوہزار چودہ کے درمیان امریکی ڈیٹا کا تجزیہ اس موضوع پر اب تک کا سب سے زیادہ وسیع مطالعہ سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سالانہ تیرہ سو ہلاکتیں ہوتی ہیں جبکہ تقریبا چھے ہزار افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔