Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں اسٹریٹیجی ناکام ہوگ‏ئی ہے، سینیٹر مک کین

امریکا میں ریپبلیکن سینیٹر جان مک کین نے افغانستان میں امریکا کی اسٹریٹیجی پر تنقید کی ہے

امریکی سینیٹر جان مک کین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں واشنگٹن کی سولہ سالہ فوجی موجودگی کے بعد بھی امریکا کے پاس وہاں سے نکلنے اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرانے کے لئے ابھی تک کوئی واضح اسٹریٹیجی نہیں ہے - مک کین نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افغانستان میں امریکا کی طویل عرصے سے فوجی موجودگی کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے اور امریکی پالیسی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے کہا کہ افغانستان میں گذشتہ دوہفتے میں متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت اس بات کا واضح پیغام ہے کہ امریکا کو اب افغانستان میں بندگلی سے باہر نکلنے کے لئے ایک اسٹریٹیجی اپنانا ہوگی - امریکی سینیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے چیرمین جان مک کین نے گذشتہ ہفتے امریکی وزیر جنگ کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے اس کمیٹی کے سامنے صراحت کے ساتھ اعتراف کیا تھا کہ امریکا اپنی موجودہ اسٹریٹیجی سے افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکے گا -

ٹیگس