Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر نکتہ چینی

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

 امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت امریکہ نے گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد، سی آئی اے کے ذریعے شروع کیے جانے والے اغوا اور ایذا رسانی کے منظم پروگرام کو روکنے لیے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے سن دوہزار سولہ میں انسداد ایذا رسانی سے متعلق سینیٹ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے باوجود اب تک اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
 ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پناہ گزینوں کے ساتھ بدسلوکی ، قیدیوں کو جیل میں تنہا رکھنے اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے طاقت کے بے جا استعمال کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔
رپورٹ میں امریکی پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ، سیاہ فام شہری امریکی پولیس کے ہاتھوں میں قتل ہوجاتے ہیں اور پرامن مظاہروں اور احتجاج پر قابو پانے کے لیے امریکی پولیس کو فوجی ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔

 

ٹیگس