Jun ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کی میزائلی طاقت کا اسرائیلی فوج کی طرف سے اعتراف

صیہونی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر ایران کا میزائلی حملہ دنیا والوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ میزائلی طاقت کے میدان میں تہران انتہائی بلند مقام پر پہنچ گیا ہے۔

صیہونی اخبار ٹائمز اسرائیل نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ہرٹزلیا میں ایک سالانہ اجلاس میں کہا ہے کہ شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کے ٹھکانوں پر ایران کی سپاہ پاسداران کے میزائلی حملے نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ ایران، میزائلی توانائی کے لحاظ سے ایک طاقتور ملک ہے اور وہ بیلسٹک میزائلوں کا بھرپور استعمال کر سکتا ہے-

صیہونی فوج کے سربراہ نے کہا کہ تہران اپنے حملے سے اور زیادہ جدید میزائلی سسٹم تک رسائی اور علاقے میں بڑی طاقت بننے کی کوشش کرے گا-  

 

ٹیگس