Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل اور سعودی عرب کی قربتیں

سعودی عرب نے اسرائیل کو گلے سے لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور سعودی عرب، امریکہ کی وساطت سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کی غرض سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان، جن معاملات پر بات چیت جاری ہے ان میں اسرائیلی طیاروں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کھولنے، ریاض میں اسرائیل کے نمائندہ دفتر کا قیام اور بہت سے دوسرے معاملات شامل ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کا امکان اب بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اسرائیل کو بچانے کے لئے سعودی عرب کو استعمال کر رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور جہاں اب اسرائیل اور سعودی عرب کے مابین پوشیدہ تعلقات کی برقراری اب واضح اور آشکارا ہو رہی ہے وہیں عرب ممالک کے اختلافات بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں جس میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔

ٹیگس