Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے، ک‏ئی گرفتار

برطانیہ میں پولیس تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران ایک بار پھر مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

 پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سیاہ فام قیدی کی موت کے خلاف پیر کو مشرقی لندن میں پولیس اسٹیشن کے سامنے مظاہرے ہوئے جس پر پولیس نے دھاوا بول کر کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا-

مظاہرے کے شرکاء نے پولیس کو پچیس سالہ سیاہ فام نوجوان اڈیر ڈاکاستا کی موت کا ذمہ دار قرار دیا-

ڈاکاسٹا کو، رواں مہینے کے وسط میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا اور چھے دن بعد اسے جیل میں مردہ پایا گیا-

مرنے والے سیاہ فام نوجوان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کے بدن پر پولیس تشدد کے گہرے زخم دیکھے گئے ہیں-

 

ٹیگس