Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • فلپائن میں دہشت گردوں کو پھانسی دیئے جانے کا اعلان

فلپائنی ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر مراوی میں فرار ہونے والے دہشت گرد عناصر کو ان کے گروہوں کے سرغنوں نے پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔

فلپائن کی اسٹار ایلیفینٹ سائٹ نے منگل کے روز جنوبی فلپائن میں واقع جزیرہ مینڈاناؤ کے شہر مراوی میں مائوتہ دہشت گرد گروہ کے کمانڈروں اور اراکین کے درمیان جھڑپوں کی رپورٹ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس گروہ کے سرغنوں نے ان اراکین کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے جو حکومت کے سامنے تسلیم اور ہتھیار ڈال دیں گے۔

فلپائن کے سیکورٹی اہلکاروں نے عیدالفطر کی مناسبت سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف آٹھ گھنٹے کی فائربندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس نے شہر مراوی میںدہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کے خلاف اپنی کارروائی پھر شروع کر دی ہے۔

شہر مراوی پر داعش سے وابستہ دہشت گرد گروہوں ابوسیاف اور ماؤتہ کے حملوں کی بنا پر یہ شہر فلپائن کے سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جنگ کا میدان بن گیا ہے۔

جھڑپوں میں اب تک کم از کم دو سو اڑسٹھ دہشت گرد اور چھیاسٹھ سیکورٹی اہلکار نیز چھبّیس عام شہری مارے جا چکے ہیں۔