Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • برطانوی عوام تھریسا مئے کی رجزخوانیوں سے عاجز آگئے : کوربین

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عوام ملک کی کمزور حکومت اور وزیر اعظم کی رجز خوانیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربین نے دارالعوام میں بریگزیٹ کے سلسلے میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم گذشتہ چھے مہینوں کے دوران مسلسل دھمکیاں دیتی رہیں اور کہتی رہیں کہ برا معاہدہ کرنے سے بہتر معاہدہ  نہ کرنا ہے تاہم عوام نے ان کی ان دھمکیوں اور رجزخوانیوں کو نظرانداز کر دیا اور ان کی حمایت کے بجائے ان کے منصوبے کو مسترد کر دیا-

کوربین نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ وزیراعظم اب بھی یورپی یونین سے اچھے سمجھوتے کے لئے خود کو بہترین فرد سمجھتی ہیں-

برطانیہ کی اس اپوزیشن جماعت نے تاکید کے ساتھ کہا کہ برطانیہ کو بریگزیٹ کے بارے میں نئی روش اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو برسراقتدار کنزرویٹیو پارٹی کی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ اس پارٹی کے رہنماؤں کو صرف پارٹی کے اندر اپنی حمایت اور حکومت کی فکر ہے-

 

ٹیگس