Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 16 ہلاکتیں

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سولہ افراد ہلاک اور سینتالیس دیگر زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے انسٹھ واقعات رونما ہوئے جن میں کم از کم سولہ افراد ہلاک اور سینتالیس دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ایلی نوئے، کیرولینا اور لوئیزیانا ریاستوں میں رونما ہوئے۔

امریکہ میں تشدد کے واقعات کے اندارج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سترہ کے آغاز سے اب تک امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں فائرنگ کے تیس ہزار چوّالیس واقعات کا اندراج ہوا ہے جن میں سات ہزار، چار سو چھیالیس افراد ہلاک اور چودہ ہزار، سات سو دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ہتھیار رکھنا اور فائرنگ کرنا ایک معمول بن گیا ہے جس میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس