Jun ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • دنیا کی بڑی کمپنیاں سائبر حملوں کی زد میں

دنیا بھر کی معروف کمپنیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور دیگر ذرائع سے اس بات کا اعلان کیا کہ انہیں سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن انٹرپول کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متاثرہ ممالک سے رابطے میں بھی ہیں۔

سائبر حملے کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں روس کی آئل کمپنی روسنیفٹ، برطانوی ایڈورٹائزنگ ایجنسی ڈبلیو پی پی، ڈینش شپنگ فرم مرسک، امریکی دوا ساز کمپنی مرک و دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔

یوکرین کی سرکاری توانائی کمپنی اور کیف ایئرپورٹ کے سسٹم کو بھی ہیک کیا گیا۔ چرنوبل نیوکلیئر پاور کے ونڈوز بیسڈ سرورز بھی ہیکنگ کی وجہ سے بند ہوگئے جس کے بعد ماہرین کو خود ہی تابکاری کی سطح کی مانیٹرنگ کرنی پڑی۔

ماسکو میں واقع سائبر سیکیورٹی فرم آئی بی کا کہنا ہے کہ اس حملے کی زد میں روس اور یوکرین کی تقریباً 80 کمپنیاں آئیں، جس کی وجہ سے کمپیوٹرز لاک ہوگئے اورتاوان کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

ٹیگس