Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • چین، دہشت گردی کو مخصوص ممالک سے جوڑنے کا مخالف

چین نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عالمی تعاون کو بڑھانا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے اور ہم یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم دہشت گردی کو مخصوص ممالک سے جوڑنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بیجنگ سمجھتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عالمی تعاون کو بڑھانا چاہیے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کرے اور اس کا اعتراف کرے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان  واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

ٹیگس