Jun ۳۰, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • عالمی رپورٹوں سے امریکی دعووں کی تائید نہیں ہوتی، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے شام میں کیمیائی حملوں کے بارے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دعوے کو کذب محض قرار دیا ہے۔

ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاو روف نے کہا کہ خان شیخون کے واقعے کے بارے میں کیمیائی ہتھاروں پر پابندی کے عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کی رپورٹ سے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دعووں کی تائید نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ او پی سی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ خان شیخون میں سارین گیس کسی بم کے ذریعے ہوا میں پھیلی تھی اور یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ گیس اس علاقے میں کیسے پہنچی ۔امریکی فوج نے گزشتہ سال اپریل میں یہ دعوی کیا تھا کہ شام کی سرکاری فوج نے خان شیخون کے علاقے میں کیمیائی بم استعمال کیے ہیں اور اس کے فورا بعد شامی فوج کے ایک اڈے پر میزائل سے حملہ کیا تھا۔ماسکو اور دمشق نے واشنگٹن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس