Jul ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکی نائٹ کلب میں فائرنگ، 25 افراد زخمی

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ لٹل راک کے نائٹ کلب میں ایک شو کے دوران پیش آیا۔

لٹل راک پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے 25 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق نائٹ کلب کے پاور الٹرا لاؤنج میں فائرنگ کلب میں موجود افراد کے درمیان تنازع کا نتیجہ تھی اور یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں تھا۔

لٹل راک پولیس کے سربراہ کینتن بکنَر نے صحافیوں کو بتایا کہ کلب میں موجود چند افراد کے درمیان کسی بات پر تنازع پیدا ہوا، جبکہ فائرنگ کرنے والے ایک سے زائد افراد ہوسکتے ہیں۔

کلب کے مالک ڈیول رینکِن نے اے پی کو بتایا کہ وہ فیس بک پر لائیو جانے کے لیے شو کی ریکارڈنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک فائرنگ شروع ہوئی، جس میں ان کے ایک دوست کو بھی گولی لگی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس