Jul ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے مواخذے کے لئے پورے امریکہ میں مظاہرے

امریکی عوام نے اپنے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کئے جانے کی حمایت کی ہے۔

ایسو شی ایٹڈ پریس کے مطابق ہزاروں امریکی شہریوں نے ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس انجلیس میں مظاہرہ کر کے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرے۔

اسی طرح کے مظاہرے امریکہ کے مختلف دیگر شہروں میں بھی کئے گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی آئین کی خلاف روزی کی ہےاور وہ انصاف کے قیام میں رکاوٹ ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض رپورٹوں سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ امریکی اراکین کانگریس نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

 بعض ڈیموکریٹس اراکین نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نفسیاتی مریض ہیں اور انھیں برطرف کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس