Jul ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے تشدد پسندانہ اقدام کی مذمت

امریکی صحافیوں کی کمیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کے تشدد پسندانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

آزادی صحافت کے لئے تشکیل شدہ صحافیوں کی کمیٹی کے سربراہ بروس براؤن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کا حالیہ ٹوئیٹ، صدر امریکہ کے دفتر کے شایان شان نہیں ہے اور افسوس کہ وہ اس وقت امریکہ کے صدر بنے ہوئے ہیں جبکہ کسی کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانے کی بنا پر جسمانی خطرے کا سامنا نہیں کرنا چاہئے-

بروس براؤن نے مزید کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ پر حملہ کر کے درحقیقت امریکی عوام پر حملہ کیا ہے- امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو ایک ایسا ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے جو برسوں پہلے کا ہے اور اسے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں انھیں سی این این ٹی وی چینل کو ٹکنیکل نقصان پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے-

یہ ویڈیو دو ہزار سات میں ہونے والے کھیل کے ایک مقابلے کے موقع کا ہے جس میں ٹرمپ ایک نمائشی اقدام میں ایک شخص کو زد و کوب کر رہے ہیں-

 

ٹیگس