Jul ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا ایک اور میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے ، جنوبی کوریا کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل مغربی علاقے سے سی آف جاپان میں فائر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر میزائل تجربے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

امریکی حکام کا کہناتھا کہ شمالی کوریا نے اپنے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے،جس کا تعلق بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں جس پرامریکہ نے شمالی کوریا کو سخت انتباہ دیا تھا تاہم شمالی کوریا امریکی دھمکیوں کا جواب میزائلی تجربوں سے دے رہا ہے۔

 

ٹیگس