Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  •  تائیوان: قانون سازی کا نیا انداز

تائیوان میں ارکان پارلیمنٹ آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے پرکرسیاں دے ماریں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان کی پارلیمنٹ میں ارکان ایک دوسرے سے اس وقت الجھ پڑے، جب اپوزیشن ارکان نے حکومت کے ایک مجوزہ منصوبے کے خلاف احتجاج شروع کیا۔

اپوزیشن ارکان نے کرسیاں لگا کر اسپیکر کی جانب جانے والا راستہ بلاک کردیا۔اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہا تھا پائی، مار کٹائی تک جا پہنچی۔

بات اسی پر ختم نہ ہوئی دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملے کئے، پانی سے بھرے غبارے بھی چلائے گئے۔

تائیوان کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے کے خلاف نہ صرف لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا بلکہ مخالفین پر کرسیاں بھی برسائیں جس سے ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ بعد ازاں سینئر اراکین نے بیچ بچاو کرا کے معاملہ رفع دفع کروایا اوراجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔

 

ٹیگس