Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • روس کی جانب سے شام کے امن مذاکرات کی حمایت

جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں روس کے نمائندے نے حکومت شام اور مخالفین کے درمیان مذاکرات جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں روس کے نمائندے الیکس برڈافکین نے اتوار کے روز جنیوا میں ایک بیان میں کہا ہے کہ  حکومت شام اور مخالفین کے درمیان آئندہ دور کے مذاکرات میں شام میں محدود پیمانے پر امن سے متعلق بعض تکنیکی مسائل کے بارے میں سمجھوتہ طے پانے کا امکان ہے۔
انھوں نے شامی فریقوں کے درمیان ساتویں دور کے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس دور میں کوئی خاص فیصلہ نہیں کیا جاسکا تاہم دہشت گردی کے بارے میں مذاکرات کے لئے آمادگی سے متعلق تعمیری ماحول میں گفتگو ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ ساتویں دور کے مذاکرات ہفتے کی صبح ختم ہوئے اور مذاکرات کا آٹھواں دور آئندہ ستمبر کے مہینے میں جنیوا میں منعقد ہو گا۔

ٹیگس