Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • قطر کو عالمی کپ فٹبال کی میزبانی سےمحروم کرنے کی درخواست مسترد

روس نے قطر میں دو ہزار با‏ئیس کے فٹبال کے عالمی کپ کی منسوخی کے بارے میں سعودی عرب کی سربراہی میں چھے عرب ملکوں کی فیفا کو پیش کردہ تجویز کی مخالفت کی ہے۔

سعودی عرب، یمن، موریطانیہ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے فٹبال کنوینشنوں نے دوحہ میں دو ہزار بائیس کا فٹبال کا عالمی کپ منسوخ کئے جانے کی درخواست کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر اعظم اور رشین فٹبال یونین کے سربراہ ویتالی مٹکوف نے کہا ہے کہ فٹبال کا عالمی کپ قطر سے کسی اور ملک منتقل کروائے جانے کی کوئی قانونی وجہ نہیں پائی جاتی۔
روس نے، جو دو ہزار اٹھارہ کے عالمی کپ فٹبال کا میزبان ملک ہے، کہا ہے کہ فیفا کے آئین کی شق نمبر پچاسی کی بنیاد پر مذکورہ چھے ملکوں نے دوحہ میں دو ہزار بائیس کا عالمی کپ منسوخ کئے جانے اور اس کپ کی میزبانی کسی اور ملک کو منتقل کئے جانے کی درخواست کی ہے۔

ٹیگس