Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں گن کلچر سے مزید دس ہلاکتیں

امریکہ میں گن کلچر کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں سول سوسائٹی کا ایک سرگرم کارکن اور ایک نو سالہ بچہ بھی ہلاک ہو گیا۔
کہا جا رہا ہے کہ امریکہ میں گن کلچر کے خلاف جدوجہد کرنے والے ویل کوپر، شکاگو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کر رہے تھے کہ خود بھی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
 امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے رہائشی علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس نے فائرنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
 امریکہ میں گن کلچر کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکی معاشرے میں مختلف اقسام کے تیس کروڑ ہتھیار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور اسلحہ لابی اس کے خلاف کوئی قانون بھی پاس نہیں ہونے دیتی۔

ٹیگس