Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

امریکی صدر ٹرمپ کی اعلان کردہ نئی میڈیکل بیمہ پالیسی کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔

این بی سی نیوز کے مطابق سن فرانسسکو میں ایڈز سے آگاہی کے پروگرام میں شریک لوگوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیکل بیمہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی۔
شمالی کیرولائینا میں سیکڑوں لوگوں نے ہنٹرز ویل سٹی میں واقع ریپبلکن سینیٹر ٹام ٹیلر کے گھر کے سامنے مظاہرہ اور ٹرمپ کے میڈیکل بیمہ پروگرام کی مخالفت میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے سینیٹر ٹام ٹیلر سے مطالبہ کیا کہ وہ میڈیکل اخراجات میں اضافے کو روکیں اور صدر ٹرمپ کے مجوزہ بل کی مخالفت میں ووٹ دیں۔
ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں بھی کئی سو لوگوں نے شہر کے مرکزی علاقے میں جمع ہو کر صدر ٹرمپ کے میڈیکل بیمہ پروگرام کے خلاف نعرے لگائے۔

ٹیگس