Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • برگزٹ کے بارے میں لندن برسلز مذاکرات

برطانیہ نے شہری حقوق کے حوالے سے یورپی یونین کے سامنے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کا کہنا ہے کہ شہری حقوق سے متعلق نئی تجاویز، برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے تناظر میں پیش کی گئی ہیں۔
انہوں نے کسی بھی قسم کی تفصیل بیان کیے بغیر کہا کہ انہیں امید ہے کہ مذاکرات کار ہماری تجاویز کا بغور جائزہ لیں گے۔
یورپی یونین اور برطانیہ نے برگزٹ پر عملدر آمد کے حوالے سے پہلے جامع مذاکرات کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
مذاکرات میں دونوں فریقوں کے شہریوں کے حقوق، مالیاتی وعدوں کی تکمیل کے طریقہ کار اور آئرلینڈ کے ساتھ سرحدوں کے تعین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں مقیم یورپی یونین کے شہریوں کی صورتحال، خاص طور سے وہاں کام کرنے والی افرادی قوت کے حوالے سے لندن اور برسلز میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

ٹیگس