Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • لندن میں چاقوزنی کے واقعات میں اضافہ

لندن میں چاقوزنی کے واقعات میں اضافے کے بعد برطانوی پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ اس قسم کے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

فرانس پریس کے مطابق برطانوی پولیس نے اپنے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف معلومات فراہم کریں۔
کہا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے کم عمر طبقے میں چاقو لے کر چلنے اور چاقو زنی کا چلن بڑھتا جا رہا ہے جس پر لندن انتظامیہ کو سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے۔
بلدیہ لندن کے عہدیداراوں کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک پچیس سال سے کم عمر کے ستائیس شہریوں کو چاقو سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
تشدد کے خلاف کام کرنے والے ایک ٹرسٹ کے صدر پیٹرک گرین کا کہنا ہے کہ لندن میں چاقوزنی کے واقعات کی تعداد سرکاری طور پر جاری ہونے والے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔