Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 54 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے پینسٹھ واقعات میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور انتالیس دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے اعداد و شمارجمع کرنے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریاست انڈیانا میں فائرنگ کے صرف ایک واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں دو عورتیں شامل ہیں۔

گذشتہ ہفتے فائرنگ کے ایک واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی تدفین کے موقع پر بھی قبرستان میں جھڑپیں ہونے کی خبر ملی ہے۔

ریاست ایلی نوائے میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جمعرات کو بھی امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ایک سو تیس واقعات میں تیس افراد ہلاک اور پچانوے دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

امریکہ میں سرکاری سطح پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جرائم کی شرح دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکی معاشرے میں مختلف اقسام کے تیس کروڑ ہتھیار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور اسلحہ لابی اس کے خلاف کوئی قانون بھی پاس نہیں ہونے دیتی۔

ٹیگس