Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ شام میں دہشت گردوں کو بچارہا ہے، روسی وزیرخارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سربراہی والا اتحاد دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد نے کبھی  شام میں جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروآئی نہیں کی ہے اور وہ اس گروہ کو بچانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
سرگئی لاؤرف نے امریکہ کے این بی سی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی پر مائل نہیں ہے اور اسی وجہ سے شام میں دہشت گردوں کے خلاف اقدامات میں ہم آہنگی کے لئے امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والا معاہدہ ناکام ہوچکا ہے۔
لاؤروف نے شام کے بحران کے حل کے لئے ایک اہم منصوبے کی حیثیت سے  کشیدگی کم کرنے والے علاقوں کے قیام کے منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے پر عمل درآمد سے النصرہ سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مزید موثر کارروائی انجام پائے گی۔

ٹیگس