Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ یورپ تعلقات میں سرد مہری

جرمن صدر نے ایک بار پھر ٹرمپ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

جرمن صدر فرانک والٹر اسٹائن مائر نے زیڈ ٹی ایف ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ اور خاص طور سے امریکہ اور جرمنی کے تعلقات میں اس درجہ سرد مہری کبھی نہیں آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور امریکہ کی نئی حکومت کے حوالے سے بہت سے معاملات پر افسوس ہوتا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ فریقین کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔اسٹائن مائر کا کہنا تھا کہ پورے امریکہ نے ٹرانس ایٹلانٹک تعلقات کو فراموش نہیں کیاہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ امریکی پالیسیوں میں اصلاح کا امکان موجود ہے۔اگرچہ جرمن صدور سیاسی معاملات اور خارجہ تعلقات کے بارے میں بیان دینے سے گریز کرتے ہیں تاہم اسٹائن مائر جواس سے پہلے ملک کے وزیر خارجہ کی حثیت سے بھی ٹرمپ پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں، صدر کی حیثیت سے بھی کئی بار امریکہ جرمنی تعلقات پر کھل کر بیان دے چکے ہیں۔

ٹیگس