Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • چین کا امریکہ کو دوسری بار انتباہ

چین کی وزارت دفاع نے مسلسل دوسری بار اپنی سرحدوں کے قریب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجی نقل و حرکت کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

 چین کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں آیا ہے کہ چین کی سمندری حدود کے قریب امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی، اور جنگی اورجاسوس طیاروں کی غیر پیشہ ورانہ اور غیر محفوظ سرگرمیاں دونوں ملکوں کے لیے خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔
 چین کی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اس کی سرحدوں کے قریب فوجی اور جاسوسی سرگرمیاں کسی طور قابل قبول نہیں ہیں۔
 چین کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ رواں سال کے دوران امریکی جاسوس طیاروں نے کئی بار چین کے ساحلوں میں داخل ہوکر جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے ساحلی علاقوں میں جاسوسی پروازیں فوری طور پر بند کردے۔

ٹیگس