Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان، نیٹو کے قافلے پر حملہ متعدد امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں نیٹو کے فوجی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں بہت سے لوگوں کے ہلاک ہوںے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اتحادی افواج کے ترجمان جف ڈیویس نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس معاملے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کی تفصیلات جاری کریں گے تاہم بعض ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی سیکورٹی افسر نے بتایا کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو فوج کے قافلے میں ایک ٹینک سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ٹینک اور کئی دوسری گاڑیاں تباہ اور 2 امریکی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں 15 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے جن میں امریکہ کے 2 اعلی فوجی بھی شامل ہیں اور اس حملے میں 2 ٹینک بھی تباہ ہوئے

افغانستان میں اس وقت 13 ہزار غیر ملک افواج تعینات ہیں جن میں سے 10 ہزار امریکی فوجی ہیں۔

ٹیگس