Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں اعلان جنگ ہیں : روسی وزیراعظم

روس کے وزیراعظم نے ماسکو کے خلاف امریکی پابندیوں کو بھرپور جنگ قرار دیا ہے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر اعظم دیمیتری مدودف نے روس کے خلاف امریکی پابندیوں کو بھرپور جنگ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف روسی پابندیوں کا پیکیج بھی تیار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا- امریکی کانگریس نے گذشتہ ہفتے تہران اور ماسکو کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدامات کو جاری رکھتے ہوۓ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے خلاف جامع پابندیوں کا بل منظور کیا ہے - اس بل پر بدھ کو امریکی صدر ٹرمپ نے بھی دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یہ قانون بن گیا ہے اور اس پر عمل درآمد شروع ہوجائےگا- امریکہ میں دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کا موضوع انتخابی مہم کے دوران اور اس کے بعد بھی کافی ہنگامہ آرائی کا باعث بنا رہا- ماسکو نےامریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کو بارہا مسترد کیا ہے

ٹیگس