Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • جنوبی چین کے سمندر میں امریکی ڈسٹرائر پر چین کا ردعمل

چین نے اپنے بحری حدود میں امریکی ڈسٹرائر کی نقل و حرکت پر تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن سے چین کے قومی مفادات کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکی بحریہ کے ایک تباہ کن بحری بیڑے کے جنوبی چین کے ایک جزیرے کے قریب سے گذرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکی ڈسٹرائر کی نقل و حرکت چین اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور چین کے اقتدار اعلی اور سیکورٹی کے مفاد میں نہیں ہے۔
درایں اثنا امریکی حکام نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کا ایک ڈسٹرائر جمعرات کوجنوبی چین کے ایک جزیرے سے بارہ میل کے فاصلے سے گذرا ہے۔
امریکی کا کہنا ہے کہ تباہ کن امریکی بحری بیڑا یوایس ایس جان ایس میک کین، مجموعۃ الجزائر اسپریٹلی کے قریب سے گذرا ہے۔
یہ وہ علاقہ ہے جس کی ملکیت کے بارے میں چین کا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اختلاف چلا آ رہا ہے۔

ٹیگس