Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی امداد، دشمنی میں اضافے کا سبب

اقوام متحدہ کی جانب سے روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد، مسلمانوں پر انتہاپسند بدھسٹوں کی دشمنی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

ایشین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے لئے اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کے سبب میانمار میں  مسلمانوں سے انتہاپسند بدھسٹوں کی دشمنی میں اضافہ پر اقوام متحدہ نے بھی تشویش ظاہر کی ہے۔
اقوام متحدہ نے جمعے کو خبردار کیا کہ میانمار میں بہت جلد، مسلمانوں کے خلاف انتہاپسند بدھسٹوں کے حملوں کی نئی لہر آسکتی ہے۔
 اقوام متحدہ نے مغربی میانمار کے صوبہ راخین میں اس ادارے کے سیکڑوں کارکنوں کو ان پر انتہاپسند بدھسٹوں کے حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
تقریبا گیارہ لاکھ روہنگیا مسلمان میانمار کے صوبہ راخین میں زندگی بسر کرتے ہیں تاہم حکومت میانمار، اس ملک کی مسلم اقلیت کے لئے کسی طرح کے شہری حقوق کی قائل نہیں ہے۔
صوبہ راخین سے جو روہنگیا مسلمانوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے دوہزار چودہ سے اب تک ڈیڑہ لاکھ سے زیادہ مسلمان جلا وطن اور سیکڑوں قتل کیے جا چکے ہیں۔

ٹیگس