Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • مصر: ٹرینوں کے تصادم میں 37 افراد ہلاک 123 زخمی

مصری وزارت صحت کےمطابق یہ حادثہ مغربی قصبے خورشید میں پیش آیا۔ ان ٹرینوں میں سے ایک قاہرہ سے جبکہ دوسری پورٹ سعید کے شہر سے آ رہی تھی۔

مصر کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے تصادم میں 37 افراد ہلاک اور 123 زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین فنی خرابی کے باعث کھڑی تھی کہ دوسری ٹرین تیز رفتاری میں اس سے ٹکرا گئی جس کے باعث خوفناک حادثہ رونما ہوا۔

رپورٹس کے مطابق اسکندریہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2012 میں مصر میں ایک ریل اسکول کے بچوں کی گاڑی پر چڑھ دوڑی تھی جہاں 47 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد کل پیش آنے والے حادثے کو ملک میں ٹرین کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس