Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اور ان کو درپیش داخلی چیلنج

امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کے بعد ڈونالڈٹرمپ کو داخلی سطح پر سخت چیلنجوں کا سامنا ہے

امریکی ٹی وی سی این این نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے سربراہ میچ میک کینل کی طرف سے مایوسی پر سخت موقف اختیار کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی شخص ہے کہ جس کی ٹرمپ کو اپنے کسی بھی منصوبے یا فیصلے پر عمل درآمد کے لئے ضرورت ہے- ڈونالڈ ٹرمپ اس حدتک آگے بڑھ گئے کہ انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے  کہ اگر ریپبلکن پارٹی کے سینئر ممبران صدر کے ایجنڈے اور پروگرام کی حمایت نہیں کر سکتے تو انھیں الگ ہوجانا چاہئے- میچ میک کینل اور صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں کئی بار ایک دوسرے کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے - ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر اپنے پے در پے پیغام میں میک کینل پر اوباماکیئر کی منسوخی اور اس کی جگہ کوئی اور پروگرام پیش کرنے میں ناتوانی کا الزام لگاتے رہے ہیں اور اس پر ردعمل میں میک کینل ، ٹرمپ پر جلدبازی کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں- عمل میں میک کینل ، ٹرمپ پر جلدبازی کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں- 

ٹیگس