Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ، 14 افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہمارے نمائندے نے امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم چودہ افراد ہلاک اور تینتالیس زخمی ہوگئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات اینڈیانا، میشگن، کیلیفورنیا اور نیوجرسی میں پیش آئے- امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندارج کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوہزار سترہ کے آغاز سے اب تک مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے دوسوانچاس واقعات پیش آئے جن میں نو ہزار پانچ سو چودہ افراد ہلاک اور انیس ہزار انتیس زخمی ہوئے ہیں- امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں-