Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ممکنہ فوجی اقدام پر وینیزویلا کا انتباہ

وینیزویلا کے وزیرخارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک کے خلاف فوجی اقدام کیا گیا تو امریکہ کو ویتنام جنگ کا پندرہ گنا تاوان دینا پڑے گا۔

اے ایف پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وینیزویلا کے وزیر خارجہ آرآزا نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے عوام اختلافات کے باوجود امریکی خطرات کے مقابلے میں وینیزویلا کا دفاع کریں گے۔
وینیزویلا  کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپز نے وینیزویلا کے خلاف ممکنہ فوجی حملے پر مبنی امریکی صدر کے بیان کو ان کے پاگل پن کی علامت قرار دیا ہے۔
بولیویہ کے صدر نے بھی وینیزویلا  کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیوں کو اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔
بولیویہ کے صدر ایوو مورالس نے کہا کہا کہ ٹرمپ اپنی خفیہ سازشوں کو چھپانے کے لئے وینیزویلا  کو فوجی حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
برازیل، کولمبیا، پیرو، چیلی، میکسیکو، اکواڈور اور نیکارا گوئے نے بھی وینیزویلا میں بدامنی کے مسئلے کے حل کے لئے تشدد اور طاقت کے استعمال کو مسترد کردیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کی رات ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وینیزویلا  کے سلسلے میں بہت سے آپشن موجود ہیں جن میں ایک فوجی آپشن بھی ہے۔

ٹیگس