Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • مشرق بعید میں روسی دفاعی سسٹم الرٹ

روسی ممبرپارلیمنٹ نے مشرق بعید میں اس ملک کا ایک دفاعی سسٹم الرٹ کر دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

اسپوٹنک نیوز  کی رپورٹ کے مطابق روسی ممبرپارلیمنٹ ویکٹراوزروف نے کہا کہ جزیرہ نما‏ئے کوریا کے بحران کا تقاضہ ہے کہ روسی قلمرو کی حفاظت کے لئے مزید تدابیر اختیار کی جائیں۔
روسی پارلیمنٹ کی سیکورٹی و دفاعی کمیٹی کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورس کو مشرق بعید میں پوری طرح الرٹ کر دیا گیا ہے۔
شمالی کوریا اور امریکہ نے ایک دوسرے کو دشمنانہ اقدام کی صورت میں سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے انتباہ دیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی طرح کے اقدام کی صورت میں اسے غصے اور آگ پر مبنی ایسے جواب کا سامنا کرنا ہوگا جس کی مثال دنیا نے آج تک نہیں دیکھی ہوگی۔
شمالی کوریا نے بھی جزیرہ گوام میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ٹیگس