Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ ، کم سے کم اٹھارہ ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندارج کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے چھپن واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور چونتیس زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اکثر واقعات میسوری، لوئیزیانا، مینے سوٹا اور جارجیا میں پیش آئے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ایک سو اسی واقعات پیش آئے جن میں اڑتالیس افراد ہلاک اور ایک سو تین زخمی ہوئے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

 

 

ٹیگس