Aug ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران مخالف امریکی پابندیاں غیر ذمہ دارانہ ہیں ، روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے

بدھ کے روز ماسکو میں بولیویا کے وزیر خارجہ فرنانڈو وانا کنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں جامع ایٹمی معاہدے میں پائے جانے والے ٹھوس توازن کو واشنگٹن کے حق میں موڑنے کی کوشش ہے جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے نہ صرف جامع ایٹمی معاہدے میں پایا جانے والا ٹھوس توازن درہم برھم ہوجائےگا بلکہ اس سے معاہدے کو بھی سنگیں نقصان پہنچےگا۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا اپنے میزائل پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کرنا، سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کے منافی نہیں ہے کیوں کہ مذکورہ قرار داد میں ایسی کسی پابندی کا ذکر نہیں ہے۔سرگئی لاو روف نے امریکی پابندیاں جاری رہنے کی صورت میں جامع ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے امکان کے بارے میں صدر ایران کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام انجام نہیں پائےگا۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے اپنے وعدوں کی پاسداری اور معاہدے کی خلاف ورزی سے گریز کرے۔

ٹیگس