Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کو امریکی، برطانوی کیمیائی ہتھیاروں کی فراہمی

روس نے شام میں دہشت گردوں کو امریکا اور برطانیہ کے کیمیائی ہتھیارفراہم کئے جانے کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اسپوٹنیک نیوزایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے شام میں زہریلے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں کہا کہ اگر امریکا اور برطانیہ کے ذریعے دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیاروں کی فراہمی کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ اقدام کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کےمعاہدے کی خلاف ورزی کہلائےگا۔
واضح رہے کہ شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نےحال ہی میں کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کو زہریلے کیمیائی ہتھیار فراہم کئےہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے بھی بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور برطانیہ نے شام میں دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
امریکا اور اس کے اتحادیوں نے شام میں دہشت گردوں کو خطرناک ہتھیار منجملہ کیمیائی ہتھیار فراہم کرکے شام کی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس