Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • دوسرے ممالک وینیزویلا کے معاملات میں مداخلت بند کریں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ وینیزویلا اسی وقت بحران سے نکل سکتاہے کہ جب دوسرے ممالک اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا بند کردیں گے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوتریش نے کہا ہے کہ وینیزویلا کی حکومت اور مخالفین دونوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک میں شورش اور بحران کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات کی میز پر آئیں۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینوں کے دوران وینیزویلا میں حکومت کے مخالفین نے وسیع پیمانے پر پرتشدد مظاہرے کئے ہیں جنھیں امریکا کی حمایت حاصل رہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ جمعے کو وینیزویلا کی حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اس کے خلاف سبھی آپشن میز پر موجود ہیں جن میں فوجی آپشن بھی شامل ہے۔
دوسری جانب وینیزویلا کے وزیردفاع نے ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فوج صدر مادورو کی مکمل وفادار ہے اور ہماری فوج ملک کی سالمیت کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کرے گی۔

ٹیگس