Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • بحران شام کے حل کی کوشش جاری رہے گی، روس

روس نے کہا ہے کہ وہ بحران شام کے حل کی کوشش جاری رکھے گا۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ ان کا ملک آستانہ مذاکرات کی بنیاد پر شام میں کشیدگی سے پاک علاقوں کے قیام کے سمجھوتے پر علمدرآمد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ شام میں تشدد اور بدامنی کو مسلسل ہوا دے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام میں سیاسی اور فوجی صورتحال کی بہتری اور کشیدگی سے عاری علاقوں کے قیام کے لیے انجام پانے والے عملی اقدمات کے نتیجے میں، شامی سماج میں اعتماد بتدریج بحال ہوگا اور ساری توجہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر مرکوز ہوجائے گی۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ روس کے نائب وزیر خارجہ اور ماسکو میں شام کے سفیر ریاض حداد نے بحران شام کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے جن میں کیمیائی حملوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔امریکہ برطانیہ اور خطے میں اس کے اتحادی ممالک نے شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشت گرد گروہوں کو روایتی ہتھیاروں کے علاوہ کیمیائی مادے بھی فراہم کیے ہیں جو کیمیائی ہتھیاروں کے فروغ پر پابندی کے عالمی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس