Aug ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش

امریکی شہر شکاگو میں سابق صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش کردیا گیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کے علاقے اینگل وڈ میں واقع 16 ویں امریکی صدر ابراہام لنکن کے مجسمے پر کسی نے آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگادی ۔

آگ لگنے کے باعث مجسمہ بری طرح متاثر ہواہے۔ اس سے قبل امریکی صدر جارج واشنگٹن کے مجسمےکو بھی آگ لگائی جاچکی ہے۔

متعدد امریکی شہری تنظیم کے نمائندوں اورسیاست دانوں نے اس واقعہ کو امریکا کے لیے شرمناک قرار دیا ہے ۔

ابراہام لنکن کو 1865 میں قتل کردیا گیا تھا۔

 

ٹیگس