Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • مشرقی لندن کے ایک گودام میں آگ لگ گئی

شمال مشرقی لندن کے ایک گودام میں آتشردگی کے باعث شہر پر دھوئیں گے گہرے بادل چھا گئے ہیں۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق مشرقی لندن کے ایسکس سٹی کے گودام میں یہ آگ اتوار کی صبح اچانگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے  ایک سو فائر فائٹروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق گودام میں لگی اس آگ نے قریب واقع ایک صنعتی یونٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔تاحال ممکنہ جانی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔جمعرات کے روز بھی برطانیہ کے شہر گلاسگو میں زرعی اجناس فروخت کرنے والی ہول سیل مارکیٹ آتشزدگی کے نتیجے میں جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔آتشزدگی کے پئے در پئے واقعات برطانوی عوام کے لیے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگئے ہیں۔تیرہ جون کو مغربی لندن کے گرنفل ٹاور میں لگنے والی بھیانک آگ کے نتیجے میں اسّی افراد ہلاک اور درجنوں بری طرح جھلس گئے تھے۔

ٹیگس