Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں سے برطانیہ کو خطرہ

برطانوی وزارت داخلہ میں سیکورٹی کے شعبے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ جائےگا۔

برطانوی اخبار ایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق  برطانوی وزارت داخلہ کی سیکورٹی شعبے کے سربراہ بن والاس نے کہاہے کہ عراق کا شمالی شہر موصل داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور شام میں داعش کا گڑھ رقہ بھی اب اس کے ہاتھ سے نکل رہا ہے یہی وہ حقیقت ہے جس کی وجہ سے داعش میں شامل برطانوی عناصر واپس برطانیہ کا رخ کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ عناصر برطانیہ واپس لوٹتے ہیں تو یہ ملک کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہے۔
برطانوی وزارت داخلہ کے مذکورہ عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد عناصر برطانیہ کی سڑکوں پر گاڑیوں اورچاقووں سے لوگوں پر حملے کرسکتے ہیں لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ وہ ان عناصر کو واپس برطانیہ میں داخل نہ ہونے دے۔
دوہزار گیارہ سے دوہزار سولہ کےدوران دنیا کے ایک سو بیس ملکوں سے بیالیس ہزار سے زائد دہشت گرد عناصر داعش کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے شام اور عراق گئے تھے جن میں پانچ ہزار سے زائد یورپی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
یورپی ملکوں کے دہشت گردوں کا زیادہ تر کا تعلق بیلجیئم ، فرانس ، برطانیہ، اٹلی اور ہالینڈ وغیرہ سے  ہے۔

ٹیگس