Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی ذہنی سلامتی کے جائزے کا مطالبہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا سے ایوان نمائندگان کی رکن زو لوف گرن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نفسیاتی اور جسمانی سلامتی کا جائزہ لیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہل نیوز کے مطابق محترمہ زو لوف گرن کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیے جانے کی ضرورت ہے کہ کہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی نفسیاتی عارضے یا ذہنی بیماری میں تو مبتلا نہیں جو بطور صدر ان کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹ ہو۔انہوں نے نائب صدر مائک پینس اور ٹرمپ کابینہ کے دیگر ارکان سے بھی اپیل کی کہ وہ امریکی صدر کی برطرفی کے بارے میں آئین کی شق پچیس کے تحت فوری طور پر ڈاکٹروں اور نفسیاتی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے، اس عمل کو آگے بڑھانے میں مدد کریں۔امریکی آئین کی شق پچیس کے مطابق، نائب صدر اور کابینہ کے ارکان کی اکثریت مشترکہ طور پر یہ اعلان کرسکتی ہے کہ صدر ٹرمپ میں اس عہدے پر کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔صدر ٹرمپ کی صحت کے جائزے کے بارے میں پیش کی جانے والی تجویز میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کے بیانات اور کردار کی وجہ سے یہ تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ وہ امریکی صدر کے عہدے کے لیے لازمی نفسیاتی صحت سے بے بہرہ ہیں۔

ٹیگس