Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی بیڑے اور آئل ٹینکر میں تصادم، 10 امریکی لاپتہ

مشرقی سنگاپور میں امریکی جنگی جہاز اور آئیل ٹینکر کے درمیان تصادم کے باعث پانچ امریکی ملاح زخمی جبکہ دس لاپتہ ہو گئے ہیں۔

خبروں کے مطابق امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس جان میک کین آبنائےملاکا میں سنگا پور کے قریب تیل بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
حادثے میں دس امریکی ملاح لاپتہ اور پانچ زخمی ہوگئے، لاپتہ ہونے والے امریکی ملاحوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
گائیڈڈ میزائیلوں سے لیس امریکی بحری جہاز یو ایس ایس مک کین امریکی بحریہ کا ساتواں فلیٹ ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جون میں بھی ایک امریکی بحری جہاز جاپان کے قریب فلپائن کے کنٹینر برداربحری جہاز سے ٹکرا گیا تھا، جس کے نتیجے میں سات امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

 

ٹیگس