Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • ماسکو نئی امریکی پابندیوں کا جواب دے گا: ریابکوف

روس کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ماسکو ، روس مخالف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب جواب دے گا۔

امریکہ کے وزیرخزانہ نے پیانگ یانگ کے ساتھ تجارت کی بنا پر روس اور چین کے سولہ اداروں اور شہریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ ماسکو، امریکہ کی روس مخالف پابندیوں کی فہرست میں اضافے کا جواب دے گا۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات کو خراب کرنے کا رجحان باراک اوباما کے دور سے ہی شروع ہوگیا تھا جو اب بھی جاری ہے جبکہ ماسکو ہمیشہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کوشش کرتا رہا ہے۔
سرگئی ریابکوف نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے اس حقیقت کو اب تک نہیں سمجھا ہے کہ روس، پابندیوں کی زبان قبول نہیں کرتا اور یہ اقدامات، حقیقی مسائل کے حل میں حائل ہوتے ہیں۔

ٹیگس