Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،جیمز کلیپر

امریکہ کی نیشنل انٹیلی جینس کے سابق سربراہ جیمز کلیپر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قومی سلامتی کے خطرہ قرار دیا ہے۔

جیمز کلیپر نے فینکس سٹی میں صدر ٹرمپ کی تازہ تقریر کو تفرقہ انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مسٹر ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ، شارلٹس کے واقعے اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کے بارے میں صدر ٹرمپ کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جان ایف کینیڈی سے لیکر باراک اوباما تک، کسی بھی صدر کی تقاریر اس قدر ایذیت دینے والی نہیں تھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ریاست ایری زونا کے صدر مقام فینکس میں تقریر کرتے ہوئے ایک بار پھر سفیدفام امریکیوں کے نسل پرستانہ حملے کے بارے میں اپنے بیان کا دفاع کیا جس میں انہوں نے تمام گروہوں کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ صدر ٹرمپ کی تقریر کے وقت ہزاروں امریکی شہریوں نے فینکس کی سڑکوں پر نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا اوراس کی مذمت میں نعرے لگائے۔

ٹیگس