Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • پاک امریکا تعلقات نازک موڑ پر

افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈرجنرل نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈرجنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ اس وقت پاک امریکاتعلقات نازک موڑپرہیں اور موجودہ صورتحال کوواشنگٹن اوراسلام آبادکومل کرکنٹرول کرنا ہوگا۔ جان نکلسن کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے  خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایاہے اوردہشت گردوں کابہادری سے مقابلہ کیاہے تاہم  انہوں نے ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی پر بات عرنے سے گریز کیا۔

 دوسری جانب امریکہ اور پاکستان کے مابین پائی جانے والی کشیدگی کے بعد امریکہ نے اپنی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،وہ کل پیرکوپاکستان پہنچیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز کل سے اپنے دورے کا آغاز کریں گی۔ ان کا 28 اگست سے شروع ہونے والا دورہ 2 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے دوران وہ بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کا اعلان کیے جانے کے بعد امریکہ کے کسی بھی اعلیٰ حکومتی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

ٹیگس