Sep ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، روس

روس کے وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کو شام میں دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف قرار دیا ہے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ بحران شام کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کا مقصد، شام کی قانونی اور عوامی حکومت کو سرنگوں کرنا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ اور پچھلی دونوں حکومتیں بحران شام کے حل کی غرض سے ہونے والے مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی ہیں۔سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ان کا ملک بحران شام کے حل کے لیے علاقائی کوشش جاری رکھے گا۔روس کے صدر ولادی میر پوتن نے بھی اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ بحران شام کے حل کا راستہ ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ، شامی عوام کی واپسی کے لیے بھی حالات سازگار ہوگئے ہیں۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام اور دیگر ملکوں میں دہشت گردوں کے  خلاف جنگ بدستور جاری رہے گی۔

ٹیگس